ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان کے قصبے فروکاوا میں قدیم سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، میلے کے آغاز پر سینکڑوں افراد نے کئی فٹ لمبے لکڑی کے بانس پر چڑھ کر کرتب کا مظاہرہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر نوجوان بانس پر چڑھ کر مختلف کرتب دکھاتے ہیں جبکہ دیگر اردگرد جمع ہو کر حوصلہ اٖفزائی کرتے ہیں، اس دوران ڈھول پیٹے جاتے ہیں جن کی لے کے ساتھ ہجوم تالیاں بجاتا ہے اور یوں میلہ اپنے جوبن پر پہنچ جاتا ہے.
جاپان میں بانس پر چڑھ کر کرتب دکھانے کے قدیم سالانہ میلے فروکاوا کے دوران ایک شاندار پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ڈرم کے فلوٹس شامل تھے۔ پریڈ میں سینکڑوں شرکا نے لالٹینیں بانس پر لٹکا کر مقررہ فاصلہ طے کیا۔