لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں کوئلے سے بھری بوریاں کندھے پر لاد کر بھاگنے کی 56 ویں عالمی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامی رقم اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔
اس انوکھی ریس میں حصہ لینے والے شرکا کو تقریباً ایک کلو میٹرکے فاصلے تک 50 کلو گرام کوئلے سے بھری بوریاں کمر پر لاد کر بھاگنا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوڑ میں حصہ لینے والے عام شہری ہوتے ہیں جن میں کوئی پروفیشنل اتھلیٹ شامل نہیں ہوتا۔ ایونٹ کے دوران بچوں، خواتین اور معمر افراد کی خصوصی ریس کا انعقاد بھی کیا گیا تاہم ان میں وزن، عمر کی مناسبت سے رکھا گیا تھا۔ تماشائیوں نے دوڑ میں حصہ لینے والوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
اس منفرد ریس میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامی رقم اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔