دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی میں حیرت انگیز طور پر ایک نئی وزارت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئی وزارت کا نام ’’کچھ بھی ناممکن نہیں ہے‘‘ رکھا گیا ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں’’ اللا مستحیل (کچھ بھی ناممکن نہیں) ‘‘ کے نام سے نئی وزارت کا اعلان کیا ہے۔ اس وزارت کا کوئی وزیر نہیں لیکن پوری کابینہ اس کی رکن ہوگی۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس کی ذمہ داریوں میں مستقبل کے امکانات کا جائزہ لینا شامل ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ محمد بن راشد المکتوم بتایا کہ امارات کی حکومت نے ایک غیر روایتی نئی وزارت کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نام ’’ کچھ بھی ناممکن نہیں‘‘ رکھا گیا ہے۔
اس نام کا مقصد انہوں نے یہ بتایا کہ ہماری ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہیں، اس کے ذریعے ہم ناممکنات کو ممکن بنائیں گے۔
کابینہ اراکین کی جانب سے چلائی جانے والی یہ غیرروایتی وزارت اہم قومی معاملات کو دیکھنے کے علاوہ مستقبل میں حکومت کیلئےنئے نظام کی تشکیل بھی کرے گی ۔ فعال پبلک سروسز کی فراہمی سمیت کئی منصوبوں کا آغاز بھی اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اہم ذمہ داریوں میں عوام کیلئے سرکاری خریداری کی سہولت کے لئے آن لائن پلیٹ فارم تیار کرنا شامل ہے جس سے 60 روز کی مدت کم ہو کر 6 منٹ رہ جائے گی۔
نئی وزرات سرکاری ڈھانچے کو اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں ہر بچے میں چھپا ٹیلںٹ بھی سامنے لائے گی۔
We assigned four UAE ministers Sheikh Saif bin Zayed, Obaid Al Tayer, Noura Al Kaabi and Ohood Al Roumi to oversee the Ministry of Possibilities. The roles will be shuffled among other ministers in the future. pic.twitter.com/7IwnR4Tbck
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) April 25, 2019