ناگاساکی: (روزنامہ دنیا) جاپان کی ناگاساکی یونیورسٹی نے تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے سگریٹ پینے کے عادی اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی لگا دی۔
ناگاساکی یونیورسٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ لیکچررز اور پروفیسرز کیلئے درخواستیں دینے والے تمام امیدواروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جوائننگ سے قبل سگریٹ نوشی کی عادت سے جان چھڑالیں ورنہ ملازمت نہیں دی جائے گی۔
اگست سے کیمپس میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہوگی اور اس عادت بد کو نہ چھوڑ پانے والے طلبا و سٹاف کیلئے کلینک بھی قائم کیا جائیگا، اس کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔