اسلام آباد: ایف ایٹ کچہری میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ، 17 گرفتار

Last Updated On 23 February,2019 07:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف ایٹ کچہری میں مبینہ دشمنی پر دوگروپوں کے درمیان فائرنگ، پولیس کی بروقت کاروائی، اسلحہ سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد کچہری میں میں مبینہ دشمنی پر ایک گروہ نے دوسرے گروہ کو دیکھ کر ہوائی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے واقعہ کا آئی جی نے نوٹس لیا تو پولیس کی بھاری نفری ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے فائرنگ میں ملوث 17 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کو تھانہ مرگلہ منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔