گجرات: (دنیا نیوز) گجرات خاوند نے بیوی، دو بیٹیوں اور بیٹے کو بے دردی قتل کرنے کے بعد خود کو کمرے میں بند کر آگ لگا کر خود کشی کر لی۔
واقعہ گجرات کے نواحی گاوں چک جانی میں پیش آیا جہاں پر 40 سالہ فیاض احمد نے اپنی 37 سالہ بیوی نازیہ بی بی، 15 سالہ بیٹی آمنہ 12 سالہ زرقا 5 سالہ بیٹے سمیع اللہ کوچھریاں، ڈنڈے کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد خود بھی آگ لگا کر خودکشی کر لی۔
2 بچوں نے بھاگ کر جان بچائی جن کی عمر 7 سے 10 سال کے درمیان ، پولیس کے مطابق باپ نے بچوں کے ہلاک کرنے کے بعد خود کو کمرے میں بند کر کے اپنے آپکو بھی آگ لگا کر زندگی ختم کر لی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو لڑائی جھگڑے کیوجہ سے پیش آیا۔ مزید تحقیقات کر رھے ہیں، ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم ابھی کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔