پشاور: (دنیا نیوز) اینٹی نارکاٹکس فورس نے پشاور میں مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
اے این ایف حکام کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی جانے والے مسافر سے 590 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، اسی طرح دوسری کارروائی میں موٹر وئے ٹول پلازہ مسافر سے 473 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
دلہ زاک روڈ پر کارروائی کے دوران تین 3 ملزم کو گرفتارکرتے ہوئے 730 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں۔