کراچی: (دنیا نیوز) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول اور تیس بور گولیاں برآمد ہوئیں۔ جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر مواچھ گوٹھ میں چھاپہ مارا گیا تھا۔
پریس کانفرنس میں ایس ایس پی سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نعمان صدیقی کا کہنا تھا کہ مواچھ گوٹھ کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی اورملزم حبیب، امام بخش اور شاہد کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول اور تیس بورگولیاں برآمد ہوئیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حبیب اللہ کے قبضے سے برآمد پستول پاک کالونی میں پولیس اہلکار کی شہادت میں استعمال شدہ نکلا۔ پاک کالونی مقابلے میں سپاہی فاروق کو گولی مار کر شہید کیا گیا تھا۔ ملزمان کیخلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں آٹھ سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔