کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں تفتیشی افسر کو گواہوں کے بیانات فوری ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقتول ارشاد کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ نے دوسری ایف آئی آر کیسے درج کر لی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہم پر پریشر تھا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے گواہوں کے بیان فوری ریکارڈ کرنے کا حکم دیدیا۔