کراچی: پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 7 مشتبہ افراد زیر حراست

Last Updated On 15 February,2019 01:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے مطلوب شخص سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گولیمار میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

رات گئے ابراہیم حیدری کے علاقے الطاف ٹاؤن کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کر ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم ڈیوڈ جیمز اور مومن ابراہیم سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

شرافی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کاسمیٹک کی دکان لوٹنے والے ایک ملزم شاکر کو گرفتار کرلیا گیا تاہم اس کا ساتھی فرار ہو گیا، پولیس نے دکان سے لوٹا ہوا سامان، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ادھر پرانا گولیمار میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران سات مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔