گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں قتل کی انوکھی واردات، باپ نے بڑے بیٹے کے قاتل چھوٹے بیٹے کو فائرنگ کر کے مار دیا۔ مقتول سانول گزشتہ روز ہی بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔
گوجرانوالہ پیپلز کالونی میں بیٹے کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے باپ نے فائرنگ کر کے چھوٹے کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم یاسین کو اپنے بڑے بیٹے بلاول کے قتل کا رنج تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم یاسین نے اپنے چھوٹے بیٹے کو اس وقت قتل کیا جب وہ گھر میں سویا ہوا تھا۔ مقتول سانول نے دو سال قبل اپنے حقیقی بھائی بلاول کو قتل کیا تھا۔ قاتل باپ یاسین موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔