پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کے دوران استعمال شدہ خوردنی تیل کی ری پروسیسنگ کرنیوالے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
کے پی فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے استعمال شدہ خوردنی آئل ری پروسیسنگ کے تین یونٹس سیل کر دیئے، درآمد شدہ تیل کو صابن بنانے کیلئے ری پروسیس کر کے مصالحہ بنانے والی فیکٹریوں کو سپلائی کیا جاتا تھا، کاروائیاں پشاور کے علاقے گنج، فقیر آباد اور چنگڑ آباد میں کی گئیں۔ اسٹاک میں موجود تین سو سے زائد آئل ٹین قبضے میں لئے گئے۔