لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں خونی کھیل جاری ہے، ڈولفن فورس کا اہلکار بھی پتنگ بازی کا شوقین نکلا، وردی میں ملبوس اہلکار کے قانون ہاتھ میں لینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ڈولفن فورس کے اہلکار نے موبائل ایپ پر ویڈیو لگا دی، جس میں ڈولفن فورس کا اہلکار پتنگ بازی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس پی ڈولفن فورس بلال ظفر کا کہنا ہے ڈولفن فورس کے اہلکار کی ویڈیو کلپ کو چیک کر رہے ہیں، نشاندہی ہونے کے بعد اہلکار کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
یاد رہے پتنگ بازی سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔