کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی مقامی عدالت میں تحریک انصاف کے ایم پی اے رمضان گھانچی کو گولی لگنے کے معاملے پر عدالت نے ملزم علی نواز سومرو کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے رمضان گھانچی پر قاتلانہ حملے کے ملزم علی نواز سومرو کی درخواست ضمانت کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے چیئرمین ورکس ٹمبر مارکیٹ علی نواز سومرو کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت کی جانب سے ملزم علی نواز سومرو کو چودہ فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ ملزم ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد مقامی عدالت میں پیش ہوا تھا۔