سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جب نامعلوم افراد 12 سالہ لڑکی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اس کی لاش کو جلا کر پوش علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاﺅن فرنیچر مارکیٹ میں واقع نجی ہسپتال کی عقبی گلی سے ایک لڑکی کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی جسے اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے اپنی تحویل لے کر تحقیقات شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق لاش مسخ شدہ ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکتی، پوسٹمارٹم کے بعد لاش کے نمونہ جات فرانزک لیبارٹری کو بھجوائے جائیں گے جس کے بعد اس کی شناخت ہو گی، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔