کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے ہزارہ ٹائون میں 2 دکانداروں کے درمیان جھگڑے پر گولیاں چل گئی، فائرنگ کی زد میں آ کر راہ گیر زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق ہزارہ ٹائون سوزوکی اسٹاپ پر 2 دکانداروں میں معمولی تکرار جھگڑا بڑھ گیا اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی، فائرنگ کے زد میں ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا ہے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بی ایم سی ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت صابرعلی نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے الزام میں دونوں دکاندار گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔