کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس کی وردیاں پہنے ڈکیت گروہ کے کارندے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہو گئے۔ ملزمان کا ہدف رات گئے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافر تھے، گزشتہ برس گروہ سے مقابلے کے دوران شاہراہ فیصل پر پولیس فائرنگ سے مقصود نامی شہری کی جان گئی تھی۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے ایس پی آپریشن ون نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس وردی میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان دھر لیے گئے۔
ایس پی غلام مرتضیٰ بھٹو کے مطابق ملزمان کے گروہ سے ہی مقابلے کے دوران گزشتہ برس شہری مقصود کی جان گئی تھی۔