ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) لاری اڈا میں دو ٹرانسپورٹرز گروپ میں گاڑیوں کے ٹائم کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں مخالف ٹرانسپورٹر کے افراد نے اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے مریضوں اور ان کے لواحقین میں خوف کی لہر دوڑ گئی، ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔
فائرنگ کے وقوعہ سے ہسپتال میں زیر علاج مریض ان کے لواحقین اور پیرامیڈیکل سٹاف عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے۔