سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں آٹھ سالہ بچے کی پانی کے جوہڑ سے لاش ملی ہے، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی
افسوسناک واقعہ سرگودھا کے نواحی گاوں 95 شمالی میں پیش آیا، 20 روز قبل لا پتہ ہونے والے 8 سالہ بچے کی لاش گاوں کے جوہڑ سے برآمد ہونے پر ورثا نے شدید احتجاج کیا۔
محنت کش محمود کا 8 سالہ بیٹا ہارون جو کہ چوتھی جماعت کا طالبعلم تھا۔ 20 روز قبل اچانک لا پتہ ہو گیا تھا، والدین اور عزیز و اقارب بچے کی تلاش میں مصروف تھے کہ بچے کی لاش گاوں کے جوہڑ سے مل گئی ، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر طبی ملاحظہ کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ہے۔
ڈی پی او سرگودھا حسن رضا خان نے واقعہ کی تفتیش کےلئے ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایچ آئی یو کرائم انویسٹی گیشن سیل و ایس ایچ او صدر پر مشتمل اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔