پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں چوبیس گھنٹوں میں دو سو تینتیس سرچ آپریشن کئے جن میں چار سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو سو تینتیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے۔ جن میں چار سو چھپن مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف بور کا اسلحہ اور کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ اس دوران 1169 گھروں کو چیک کیا گیا اور کرایہ کی عمارتوں کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 37 ایف آئی آر ز درج کئے گئے۔
ہوٹلوں کے لیے پاس کردہ قانون کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف6 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ اسی طرح صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں میں مناسب سیکورٹی اقدامات نہ اُٹھانے والوں کے خلاف16 پرچے درج کئے گئے۔
صوبہ بھر میں 189 مقامات پر سنیپ چیکنگ کے دوران 253 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ لاﺅڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر 6مقدمات درج کر کے 6 افراد گرفتار کر لئے گئے۔