کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایم کیو ایم کے یوسی آفس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، ایم کیو ایم نے واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں ایم کیو ایم کے یوسی آفس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے،جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، شدید زخمی شکیل نامی شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار نے فائرنگ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایسے واقعات ایم کیو ایم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
شہری حلقوں نے سندھ حکومت سے ایسے واقعات کی روک تھا م کا مطالبہ کیا ہے تا کہ کراچی کے حالات کو ایک بار پھر خراب ہونے سے بچا یا جا سکے۔