پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل نے سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا جن سے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فون اور سمیں برآمد کر لیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ سے خواتین کی ویڈیوزاور تصاویریں شیئر کر کے بلیک میل کرنیوالے ملزم احمد زیب کو صوابی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف خاتون کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔
دوسری کارروائی میں پشاور کے علاقے فقیرآباد سے ملزم فخرعالم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور سمیں بھی برآمد کر لی گئیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔