پشاور: (دنیا نیوز) پشاورہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو جیلوں میں قیدیوں کو دوسرے صوبوں کے برابر معافی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔
پشاورہائیکورٹ میں قیدیوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے کی، درخواست گزار کا عدالت میں کہنا تھا کہ صوبے کے جیلوں میں قید قیدیوں کیساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ جیلوں کے قیدیوں کو تعلیمی ڈگری لینے پر6 ماہ کی معافی دی جاتی ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں 2 سال کی معافی دی جاتی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کے پی کے جیلوں میں قید قیدیوں کو دیگر صوبوں کے برابر معافی دی جائے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس مسرت ہلالی نے کیس میں صوبائی حکومت کو دیگر صوبوں کے برابر معافی دینے کیلئے احکامات جاری کر دیئے.