پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ہشت نگری کے علاقے میں چند روز قبل خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم ٹیکسی ڈرائیور ہے جس نے خاتون کو نشہ آور بسکٹ کھلانے کے بعد اغوا کیا اور قیمتی زیورات بھی چوری کئے۔
پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزم اختر علی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔