اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے نجی بینک کے اے ٹی ایم میں چوری کی کوشش کرنے والے چینی باشندے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ مقدمے کا اندراج بھی کر لیا گیا ہے.
تھانہ کوہسار پولیس کے مطابق سیکٹر ایف سکسھ میں دو چینی باشندے چوری کی نیت سے نجی بینک کی اے ٹی ایم میں داخل ہوئے اور مختلف آلات نصب کرنے کی کوشش کی۔
نجی بینک کے کراچی ہیڈ آفس نے سی سی ٹی کیمرے میں ملزمان کی مشکوک حرکات دیکھ کر فوری طور پر اسلام آباد پولیس کو اطلاع کی۔
نجی بینک کی کال پر جب مقامی پولیس مذکورہ جگہ پر پہنچی تو ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ سن بن نامی چینی باشندے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے دوسرے ساتھی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔