اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ، نیب نے چودھری برادران کے خلاف 3 کیسز میں تحقیقات کی منظوری دے دی۔
چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 13 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ چودھری برادران، سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر کیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق، سابق ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ڈپلومیٹک شٹل سروس کا غیر قانونی ٹھیکے کا ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی، ملزمان میں سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری سمیت دیگر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب کو چوہدری برادران کے متعلق اہم ثبو ت مل گئے، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے آمد ن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کمبائن انویشٹی گیشن ٹیم کرے گی۔