سٹیزن پورٹل ایپ: پہلی بار حکومتی ایپلی کیشن کو اتنی کامیابی ملی:وزیراعظم

Last Updated On 13 February,2019 12:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کا کہنا ہے سٹیزن پورٹل ایپ کی دبئی میں ہونے والے عالمی حکومتی اجلاس میں پذیرائی ہوئی، شکایات سیل عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے براہ راست ذریعہ ہے، پہلی بار حکومتی ایپلی کیشن کو اتنی کامیابی ملی۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل کی عالمی سطح پر پذیرائی پر وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویپ سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سیٹیزن پورٹل ایپ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے براہ راست ذریعہ بن رہا ہے، عوام کے مسائل کے حل کی وجہ سے وزیراعظم شکایات سیل کو بے پناہ پذیرائی ملی۔

عمران خان نے کہا کہ دبئی میں عالمی حکومتی اجلاس میں سیٹیزن پورٹل ایپلیکیشن نے دوسری پوزیشن حاصل کی، پہلی مرتبہ کسی حکومتی ایپلیکیشن کو اتنی بڑی کامیابی ملی ہے۔
 

Advertisement