وزیراعظم سے سربراہ اسلامی فوجی اتحاد راحیل شریف کی ملاقات

Last Updated On 12 February,2019 03:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر جنرل (ر) راحیل شریف نے اسلامی فوجی اتحاد کےاغراض ومقاصد سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، انھوں نے یقین دلایا کہ فوجی اتحاد دہشت گردی کے خاتمے کیلیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم عمران خان نےدہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا ۔واضح رہے کہ جنرل (ر)راحیل شریف کے ہمراہ آنے والے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، وفد 2 روز تک قیام کرے گا۔
 

Advertisement