آئی ایم ایف پاکستان کو امداد دینے کیلئے تیار ہے: کرسٹین لوگارڈ

Last Updated On 11 February,2019 09:31 am

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کو امداد دینے کیلئے تیار ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دبئی مین بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کریسٹین لوگارڈ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان کیساتھ تعاون کو سراہتے ہیں۔ حکومت پاکستان معشیت کے استحکام کے لئے پرعزم ہے۔ حکومت پاکستان معاشی اصلاحات کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کریسٹین لوگارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی وزیراعظم
سے ملاقات اچھی اور تعمیری رہی۔

کریسٹین لوگارڈ نے کہا کہ ملاقات کے دوران اقتصادی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی امداد کے لیے تیار ہے۔

ملاقات دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر بات کی گئی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹین لوگارڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت درست سمت معاشی اقدامات کر رہی ہے، معشیت کی بہتری کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف معاشی اصلاحات اور روزگار کے فروغ کے لئے متفق ہیں۔ پاکستانی حکام سے بات چیت جاری رہے گی اور قر ض پروگرام کو حتمی شکل دے دیں گے۔


آئی ایم ایف سربراہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بارے میڈیا کو بتاتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بنیادی اصولوں پر پیشرفت ہوئی، جلد مزید تکنیکی تفصیلات طے ہوں گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم اور وفد کی آئی ایم ایف سربراہ کے درمیان ملاقات مفید رہی۔ پاکستان کی آئی ایم ایف کیساتھ ہم آہنگی ہو گئی ہے۔ آگے بڑھنے کے بنیادی اصول پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اشتراک کا فیصلہ ہوا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پروگرام میں ہونے والی کامیاب مفاہمت کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ ملکی معیشت کی ترقی کا پروگرام لائیں گے، کمزور اور مالی مشکلات کے شکار طبقے کو تحفظ فراہم کریں گے۔

 

 

Advertisement