پشاور: ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 13 ملزمان گرفتار، مسروقہ مال برآمد

Last Updated On 18 February,2019 03:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 13 ڈاکو گرفتار کر لئے، ملزموں سے چھ گاڑیاں، گیارہ موٹر سائیکل اور دو رکشے برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کا پولیس لائن میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سٹریٹ کرائمز میں ملوث پانچ گروہوں کو بے نقاب کیا گیا، مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 13 ڈکیت و راہزن گرفتار کر لئے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے 6 گاڑیاں، 11 موٹرسائیکل اور دو رکشے برآمد کئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش کے دوران ضلع بھر میں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔