پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کارخانوں مارکیٹ میں کارروائی کے دوران بچھڑوں کو مذبح خانے سے باہر ذبح کرنے پر چار قصائیوں کو گرفتار کر لیا، زائد المعیاد اشیاء کی فروخت پر چھ دکانیں اور آٹھ گودام سیل کر دیئے۔
کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارخانوں مارکیٹ میں کریک ڈائون کے دوران کم عمر بچھڑوں کو ذبح کرنے پر چار قصائیوں کو گرفتار کیا گیا، بچھڑے مذبح خانے سے باہر ذبح کیے جا رہے تھے، کارروائی میں ایک ہزار کلو گرام گوشت تلف کیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق زائد المعیاد اشیاء کی فروخت پرچھ دکانیں اور آٹھ گودام بھی سیل کئے گئے۔ خود سے ایکساپئری لگانے پر تین دکانداروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔