لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ایمان علی نے اپنی شادی کی تقریبات کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی.
ڈھولک میں شرکت کرنے والے فنکاروں کی طرف سے تصاویر منظر عام پرآئی تھیں ،ایمان علی نے خاص طور پر رخصتی کو میڈیا سے چھپانے کی تاکید کی ہے ۔ واضح رہے کہ شادی کے تمام انتظامات ایمان علی کے قریبی دوست قاسم یارٹوانہ کررہے ہیں جنہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیا کو شادی کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہ کریں اور نہ تصاویربنانے دیں،گزشتہ رات ایمان علی کی رسم مائیوں میں رقص و موسیقی کی محفل سجائی گئی ۔