اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کر دیا، دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ جاپان موجودہ حالت کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے، جاپان کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج جاپان کے دورے پر روانہ ہونا تھا جس کے دوران دونوں ملکوں میں تجارت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر معاملات زیر غور لائے جانے تھے۔