بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں بین الاقوامی ہارٹی کلچرل ایکسپو کا آغاز ہو گیا، شہری پھولوں کا روپ دھار کر سڑکوں پر نکل آئے۔ ایک سو باسٹھ روزہ فیسٹیول کو موسیقی نے چار چاند لگا دئیے۔
چین میں رنگارنگ انٹرنیشنل ہارٹی کلچرل ایکسپو میں شہریوں نے پھولوں کا روپ دھار لیا۔ گریٹ وال آف چائنہ کے قریب ہونے والے اس ایک سو باسٹھ روزہ ایونٹ کا تھیم "سبزہ اگائیں، صحتمند زندگی گزاریں" ہے۔
اس موقع پر پارکس میں رش لگ گیا، خوبصورت پھولوں سے سجے فلوٹس شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، ایکسپو میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔