’’سکس پیکس مہینوں یا دنوں نہیں بلکہ صرف چار گھنٹوں میں بنوائیں‘‘

Last Updated On 03 May,2019 12:24 pm

بینکاک: (ویب ڈیسک) یوں تو نوجوانوں کی بڑی تعداد باڈی بلڈنگ کے ذریعے سکس پیکس بنانے کیلئے ہزاروں تگ و دو کرتے ہیں تاہم تھائی لینڈ میں ایک ہسپتال نے اعلان کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے پیٹ کو پلاسٹک سرجری کے ذریعے سکس پیکس ایبس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپتال کا کہنا ہے کہ اس سرجری کے لیے ان کو مہینوں یا دنوں نہیں بلکہ صرف چند گھنٹے درکار ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بینکاک میں قائم ماسٹر پیس ہسپتال کا عملہ جراحی کی قسم ’ایبڈومِنل ایچنگ‘ کو استعمال میں لاتا ہے۔ اور توند کی چربی غائب کرکے اندر پوشیدہ سِکس پیکس ایبس کو ظاہر کیا جاتا ہے۔ اسے چربی کی تلفی یعنی لائپوسکشن جیسا ہی سمجھنا چاہیے۔

ماسٹرپیس ہسپتال کے سی ای او روی وت سائی مشمودل کا کہنا ہے کہ جسم کی تبدیلی میں کسی قسم کے پیوند استعمال نہیں کرتے۔ چار سال سے کام جاری ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد ہر ماہ ہمارے پاس آتی ہے۔ صرف دو سے چار گھنٹے میں پیٹ کی اضافی چربی کھنچ لی جاتی ہے اور سکس پیک نمایاں ہوجاتے ہیں۔