نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں دوستوں کی شرارت نے نوجوان کی جان لے لی۔ سالگرہ پر کیک کاٹنے سے پہلے دوست کو مذاق میں اس قدر مارا کہ اندرونی زخموں کی وجہ سے نوجوان اگلے دن ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
بھارتی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک پریشان کردینے والی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک سائیڈ پر کیک رکھا ہوا ہے جبکہ ساتھ ہی کچھ لڑکوں کو اپنے دوست کو مذاق میں مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ نوجوان کو معدے، لبلبہ اور ریڑھ کی ہڈی میں زخم آئے جس کی وجہ سے وہ اگلے دن ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
A student of IMM died last 2 months ago Reason was, on his B-Day, b&39;day bumps were given by friends.. Next day he had stomach ache, pancreas was damaged, operated Finally died
— SHRUTI DESAI (@aakuraj) May 1, 2019
Pls ask children, not to give B-Day bumps... @rsprasad need law? @DoJ_India pic.twitter.com/yuhvstfDIq