نیودہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست آسام میں بھوک سے بے حال ہاتھی آبادی میں گھس آیا اور تباہی پھیلا دی، شہری خوفزدہ تو بہت ہوئے لیکن ہاتھی نے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں ایک ہاتھی کو جنگلم میں کھانے کو کچھ نہ ملا تو وہ غصے سے بے حال ہو گیا اور خوراک کی تلاش میں آبادی میں گھس آیا اور پھر سڑک بلاک کر دی۔
ہاتھی نے اپنی بھوک مٹانے کیلئے لوگوں کی چیزوں کا کباڑہ بھی کر دیا جبکہ یوں ہاتھی کو آبادی میں دیکھ کر مقامی افراد خوفزدہ ہو گئے۔ ہاتھی کے یوں آبادی میں آنے سے کسی قسم کا جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ تباہی کے آثار ضرور پھیل گئے، بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے ہاتھی کو قابو کرکے وائلڈ لائف انتظامیہ کے حوالے کردیا۔