کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے شمال میں ایک چھوٹے سے علاقے میں تین آنکھوں والا سانپ دریافت ہوا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شمال میں ہمپٹی ڈُو نامی علاقہ سے مشہور کارپیٹ پائتھن ملا جسے دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید یہ دو سروں والا سانپ ہے جس کی تصدیق کے لیے ایکسرے کیاگیا۔
خبررساں ادارے کے مطابق ایکسرے سے معلوم ہوا کہ سانپ کے دو سر نہیں بلکہ سر کے عین درمیان تیسری آنکھ اگ آئی۔ ناردرن ٹیریٹری پارکس اینڈ وائلڈ لائف نے فیس بک پر بتایا کہ تیسری آنکھ عین اس وقت بن گئی تھی جب سانپ انڈے میں جنین (ایمبریو) کے مرحلے پر تھا۔ لیکن یہ کسی ماحولیاتی وجہ سے نہیں بلکہ قدرتی طور پر ہوا ہے۔