ریوڈی جنیرو: (روزنامہ دنیا) برازیل سے تعلق رکھنے والے لوکاس چیناکا نامی سرفر نے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنے کیلئے پرتگال کے سمندری علاقے ٹاؤن نذر کا انتخاب کیا اور سمندر کی 80فٹ بلند لہر پر سرفنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خطروں کے کھلاڑی کے اس شاندار کارنامے نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا اور اُسکی مہارت کو بےحد سراہا گیا۔ بچے بھی تیز ہوا اور خطرناک بلند لہروں کے دوش پر چیناکا کے حیرت انگیز کرتبوں پر خوب داد دیتے نظر آئے۔
واضح رہے پرتگال کا یہ سمندر اپنی بلند اور خطرناک لہروں کے باعث ہی مشہور ہے، یہاں صرف ماہر سرفرز کو ہی ایک مخصوص علاقے میں سرفنگ کی اجازت ہے۔