جولائیکا: (ویب ڈیسک) پیرو کے شہر جولائیکا میں’ تابوت کپ‘ کا کھیل مشہورہونے لگا۔ کھیل میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر سے مردوں کو کفنانے اور دفنانے کا کام کرنے والے حصہ لینے آتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقابلے کو دنیا کا سب سے مایوس کن اور عجیب و غریب کھیل کا ٹورنامنٹ کہا جاتا ہے جس میں جیتنے والی 3 ٹیموں کو تابوت انعام کے طور پر دیئے جاتے ہیں۔
اس ایونٹ کے دوران ہر سال پیرو سے کفن دفن کا انتظام کرنے والی 12 بڑی ٹیمیں شریک ہوتی ہیں جبکہ اس بار جو ٹیمیں شامل تھیں ان میں سے جیتنے والی ٹیم کو انتہائی مہنگے اور شاندار تابوت دئیے گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تابوت کی قیمت 1300 ڈالر (تقریباً دو لاکھ روپے) تھی۔ ہر ٹیم نے مخصوص نعرہ بھی اپنایا ہوا تھا۔ مشہور نعروں میں ہمیشہ کی نیند، ریسٹ ان پِیس اور جنت کی راہ وغیرہ تھے۔