تائی پے: (روزنامہ دنیا) تائیوان میں ایک نوجوان نے سوتے ہوئے وائرلیس ہیڈ فون نگل لیا جسے ڈاکٹر نے مہارت کا مظاہرہ کر کے آپریشن کے ذریعے نکال لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تائیوان میں بین ہسو نامی نوجوان دوپہر کو قیلولے کے بعد اٹھا تو اسے احساس ہوا کہ اس کا وائر لیس ہیڈ فون غائب ہے، کمرے میں اچھی طرح تلاشی لینے کے باوجود اسے ہیڈ فون نہیں ملا، تو اس نے فیصلہ کیا کہ ڈیوائس کو آئی فون پر ٹریک کیا جائے۔
نوجوان اس وقت حیرت زدہ رہ گیا جب گمشدہ ایئر پوڈ اس کے پیٹ کے اندر سے بیپ کرنے لگا۔ بعد ازاں ڈاکٹر نے کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد ہیڈ فون کو پیٹ سے نکال لیا۔