انڈونیشیائی جیٹ فائٹرز طیارے سحری میں شہریوں کو جگائیں گے

Last Updated On 12 May,2019 10:53 pm

جکارتہ: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے دوران مختلف ممالک میں سحری اور افطاری کے دوران لوگوں کو اٹھانے اور متوجہ کرنے کے لیے متعدد طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جیسے گھر گھر دروازہ بجا کر، گلی گلی ڈھول بجا کر یا محلہ محلہ صدا لگا کر اور سائرن بجا کر شہریوں کو بیدار کیا جاتا ہےتاہم مسلمانوں کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا میں جیٹ فائٹرز طیارے استعمال کر کے شہریوں کو سحری کے لیے جگایا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی فضائیہ نے سحری کے دوران شہریوں کو جگانے کے لیے ایئر فورس کی خدمات حاصل کی ہیں جو سحری کے وقت گرجدار آوازیں پیدا کرنے والے جیٹ فائٹرز طیارے اُڑائے گا ان آوازوں کو سن کر شہری فوراً اٹھ جاتے ہیں۔

ٹویٹر پر پیغام میں انڈونیشیائی فضائیہ نے اعلان کیا کہ رمضان میں پائلٹس کے تربیتی سیشن بھی سحری کے اوقات میں ہوں گے اور تربیتی پروازیں تمام بڑے شہروں کے گرد چکر لگائیں گی جس سے شہریوں کو سحری کے لیے اُٹھانے کی روایت بھی برقرار رہے گی۔