بیجنگ: (روزنامہ دنیا) عام طور پر بچے اپنے والدین کو چکمہ دے کر ہوم ورک کے دوران موبائل فون استعما ل کرنے لگتے ہیں لیکن چین میں ایک والد نے اس کا آسان حل ڈھونڈ نکالا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گیوزہاؤ کے رہائشی ایک شخص نے اپنی بچی کی ہر وقت خود نگرانی کی بجائے یہ کام پالتو ڈوگی کے حوالے کر دیا، ڈوگی کو ایسے ٹریننگ دی ہے کہ وہ بچی کے ہوم ورک کے دوران مکمل دھیان رکھتا ہے کہ وہ موبائل فون استعمال نہ کر پائے۔
ڈوگی بھی اپنی ڈیوٹی خوب نبھاتا ہے اور کسی ہیڈ ماسٹر کی طرح بچی کے پاس کھڑے ہوکر اس پر نظر رکھتا ہے کہ ہوم ورک کی بجائے موبائل فون پر کوئی ویڈیو گیم تو نہیں کھیلی جا رہی۔