شنگھائی: (روزنامہ دنیا) دورِ جدید میں ہر کام مشینوں کے ذریعے کیا جاتا ہے خصوصاً تعمیراتی کام بھاری بھرکم مشینوں کی مدد سے جلد نمٹانے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم چین میں محض 2 گھنٹے کے دوران 85 میٹر ریلوے لائن بچھا دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ژیانگ ژو میں میں تقریباَ 70 مزدوروں نے اپنا کام تندہی سے نمٹاتے ہوئے نئی مثال قائم کر دی۔ انھوں نے صرف 2 گھنٹوں کی لگا تار محنت کر کے 85 میٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھا دی۔
غیر یقینی رفتار اور بجلی کی سی تیزی سے کئے گئے اس تعمیراتی کام نے یہ ثابت کر دیا کہ انسان مشینوں سے بھی بہتر کارکردگی پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ناممکن کو بھی ممکن کر دیتا ہے۔