ہانگ کانگ میں 60 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ کر 'بن' جمع کرنے کا مقابلہ

Last Updated On 14 May,2019 10:24 am

ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ کے 'بن' فیسٹیول میں 60 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ کر زیادہ سے زیادہ 'بن' جمع کرنے کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں جیتنے والا اسے اپنے خاندان کے لیے خوش قسمتی کی علامت سمجھتا ہے۔ میلے میں آتش بازی اور کلچرل پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ہانگ کانگ کے جزیرے چینگ چاؤ میں  بن فیسٹول  منایا گیا جس میں کووک کا نامی شخس نے لگاتار تیسری بار یہ مقابلہ جیت لیا جبکہ کنگ شان خواتین کی ونر قرار پائیں۔

بن ٹاور کے اردگرد آتش بازی بھی کی گئی۔ کلچرل پریڈ میں منفرد انداز لیے لوگ شریک ہوئے۔ لائن اور ڈریگن کی بھی انٹری ہوئی، بچے مختلف کرادروںکا روپ دھارے چلتے رہے۔ سات روزہ فیسٹیول میں 70 ہزار سے زیادہ  بن  فروخت ہوئے۔