سنگاپور: زمین سے آسمان تک پانی کے بگولا کو دیکھ کر شہری خوفزدہ

Last Updated On 14 May,2019 10:23 am

سنگا پور: (ویب ڈیسک) سنگاپور کے جزیرے کے قریبی ساحل پر ایک طوفانی بگولا زمین سے آسمان تک پانی اور ہوا کے دائرے میں گھومتا دکھائی دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کو ساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے۔

ذائع کے مطابق موبائل کیمرے سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کیساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔ سینکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے۔