ریاض: (ویب ڈیسک) پیسوں کو ٹھکرا کر مسجد الحرام کی صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے پاکستانی شہری نے حجر اسماعیل ’’حطیم‘‘ میں نماز ادا کرنیکی خواہش پوری کر لی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق صفائی ستھرائی پر مامور پاکستانی کو خادم الحرمین شریفین کی طرف سے نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا تاہم پاکستانی شہری نے رقم لینے سے انکار کر دیا اور اپنی دلی خواہش کا اظہار کیا جسے خادم الحرمین شریفین کی طرف سے پورا کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہری کی طرف سے آفر ٹھکرانے کے بعد ’’حطیم‘‘ میں نماز کی ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
ٹویٹر پر نظر آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتظامیہ نے حطیم کے دروازے بند کر رکھے تھے تاکہ پاکستانی شہری جو مسجد الحرام کی خدمت پر مامور ہے اطمینان کیساتھ نوافل ادا کر رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مہینے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازم کو انتظامیہ تین ہزار سے پانچ ہزار ریال انعام دیتی ہے۔ مسجد الحرام میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد صفائی ستھرائی کا کام کرتی ہے۔
He was from Pakistan. In the Kaaba, he was voted the most diligent cleaner of the month. They wanted to reward him money but he refused. Instead, he said he wanted to pray in Hijr-Ismail. The doors were closed, Hijr-Ismail was assigned to him and this image transpired. pic.twitter.com/q9fTrbJpfx
— Kaykhusraw (@undersubscribed) May 13, 2019