ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) معروف جاپانی کارٹون کریکٹر ہیلو کِٹی کی عمر 45 سال ہو گئی، سالگرہ کے موقع پر ٹوکیو میں ہیلو کِٹی کے تھیم پر نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں چھوٹے بڑے تمام عمر کے مداح بڑی تعداد میں پہنچے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں ہیلو کِٹی کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی، نمائش میں ہیلو کِٹی کے تھیم پر مختلف اشیا رکھی گئیں جس میں آنے والوں مداحوں نے خاص دلچسپی دکھائی۔
نمائش میں 100 گڑیوں سے تیار کی گئی خصوصی ترتیب سب کی توجہ کا خاص مرکز رہی، کھانے پینے کی اشیا میں بھی ہیلوکِٹی کا رنگ نمایاں رہا۔