اوسلو: (روزنامہ دنیا) ناروے میں ٹھنڈے ٹھار میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکار منفی 12 ڈگری درجہ حرارت پر خوبصورت دھنیں بکھیرتے رہے اور شدید سردی کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنسرٹ میں موسیقاروں نے منفی 12 ڈگری میں برف سے بنائے گئے آ لاتِ مو سیقی سے فن کامظاہر ہ پیش کیا۔ تریج اسونگیٹ نامی موسیقار نے ماہر فنکاروں کے ساتھ ناروے کے سرد ترین مقام پر میوزک کنسرٹ کاعالمی ریکارڈ بنا نے کے ساتھ ساتھ گلوبل وارمنگ کے خطرناک نتائج کے حوالے سے آگہی دینے کی ٹھانی۔
اس شاندار پرفارمنس اور برف سے بنائے موسیقی کے آلات کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ انسان اگر کسی کام کا مضبوط ارادہ کر لے تو کوئی رکاوٹ اس کا راستہ نہیں روک سکتی۔