برطانیہ میں تیز ترین مرچیں کھانے کا مقابلہ

Last Updated On 17 May,2019 09:55 am

مانچسٹر: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں ہو نے والے ایک منفرد مقابلے میں شریک افراد کی آنکھوں سے آنسو اور کانو ں سے دھواں نکلنے لگا کیونکہ یہ مرچیں چبانے کا مقابلہ تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی قصبے ایسٹ نور میں ہونیوالے اس دلچسپ مگر مشکل مقابلے میں شرکا نے مرچیں کھانے کا مظاہر ہ کیا۔ اس مقابلے میں خواتین اور مردوں دوںوں نے شرکت کی اور مرچیں چبا چبا کر ایک دوسرے کو چیلنج دیتے رہے۔

مقابلے کیلئے برطانیہ کے مختلف حصوں سے خصوصی طور پر منگوائی گئی دنیا کی تیز ترین مرچوں کا استعمال کیا گیا۔ مقابلے میں راکٹ رون نامی شخص نے تمام مرچیں کھا کر جیت اپنے نام کر لی۔